30

ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کا اپنی وائرل ویڈیو پر ردِعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد . ٹک ٹاک پر حریم شاہ کی بنائی گئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھول دیا ہے۔ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کا وزارت خارجہ میں بنائی گئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل سامنے آ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حریم خان کا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں وزارت خارجہ کے آفس کس سے ملنے گئی یہ نہیں بتا سکتی۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ جس شخص نے مجھے وہاں بلایا تھا اس کا نام نہیں بتا سکتی۔مجھے پتہ چلا کہ شاہ محمود قریشی صاحب آئے ہیں اس لیے گئی تھی تاہم وہاں پر ان سے ملاقات نہیں ہو سکی جس کے بعد میں نے آفس کے اندر جانے کی اجازت مانگی جو مجھے مل گئی ۔میں نے وہاں پر ویڈیو بنائی مجھے کسی نے نہیں روکا۔حریم شاہ نےکہا کہ میں اپنے ایک قریبی ذرائع کی مدد سے وزارت خارجہ جانے میں کامیاب ہوئی،مجھے وہاں پر روکا نہیں گیا بلکہ سپورٹ کیا گیا۔

میں وزارت خارجہ اکیلے ہی گئی تھی۔وہاں پر موجود ایک شخص کو کہا کہ میری ویڈیوز اور تصاویر بنائے۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے انکوائری کے حوالے تاحال کسی حکومتی شخصیت کی کال موصول نہیں ہوئی۔حریم شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کوئی گناہ نہیں کیا جو میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے ڈرتی۔وہاں پر کوئی تصویر بنانا یا ویڈیو بنانا کوئی غلط کام نہیں ہے۔
حریم شاہ نے مزید کہا کہ میں کہیں بھی جاتی ہوں تو وہاں کی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کر دیتی ہوں۔ویڈیو اپلوڈ کرنے کا مقصد کچھ اور نہیں تھا۔حریم شاہ نے کہا کہ میں نے وہاں جا کر کوئی بل پاس نہیں کیا نہ ہی کوئی دراز چھیڑا، صرف ویڈیو ہی بنائی تھی۔اگر ویڈیو بنانے میں کوئی غلط بات ہوتی تو وہاں موجود متعلقہ افراد مجھے منع کرتے لیکن انہوں نے تو مجھے سپورٹ کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں